اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کااجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہوا جبکہ مفتی منیب الرحمان نے بتایاکہ ربیع الاول کاچاند نظرآگیاہے اور12دسمبرکوعیدمیلاد النبی ہوگی۔واضح رہے کہ
12ربیع الاول کوعید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں ملک بھرمیں چھٹی ہوتی ہے اور12دسمبربروزپیرکوچھٹی ہوگی جبکہ بینکوں کی چھٹی ہفتہ اوراتوارکوہوتی ہے اس لئے بینک تین روزبند رہینگے 13دسمبرکوبینک دوبارہ کھلیں گے ۔