اسلام آباد(آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9.4 فیصداضافہ اور کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ میں45پیسہ فی یونٹ کیا جارہاہے اور اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے تجویز دے دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نپرا)نے ماہ اکتوبر کیلے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت48 پیسیہ فی یونٹ کا اضافہ تعین کیا ہے ۔نیپرا کے چیرمین طارق سدوزئی کا کہنا ہے کہ کے ۔الیکٹرک نے اپنے صارفین کو 1.5 بیلین یونٹس فروخت کردئے ہیں جبکہ پاور یوٹیلٹی پر 750 ملین اضافی اخراجات آئے جو اکتو بر کے فیو ل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تھے اس لئے یہ اضافی لاگت اگلے بلوں میں صارفین کو پاس کی جائے۔۔#/s#