بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں گاڑیوں کیلئے نئی فیول پراڈکٹس متعارف کرادی گئیں

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے اپنے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بہتر معیار کی فیول پراڈکٹس Altron Premiumاور Altron X High Performance متعارف کرادی ہیں۔ نئی مصنوعات کی رینج کی کراچی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے فیول اسٹیشنز پر فروخت شروع کردی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں یہ مصنوعات آئندہ تین سے چار روز میں دستیاب ہوں گی جس کے لیے پی ایس او کے سینٹرل اور نارتھ ریجن کو نئی پراڈکٹس کی سپلائی شروع کردی گئی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل نے ملک میں پہلی مرتبہ اعلیٰ معیار کے فیول RON کو متعارف کرانے کے لیے حکومت پاکستان اور وفاقی وزارت پیٹرول و قدرتی وسائل کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ہائی گریڈ RONفیول کا استعمال نہ صرف گاڑیوں کے انجن کی معیاد بڑھانے میں معاون ہوگا بلکہ اس کے استعمال سے انجن کی مرمت کی مد میں ہونے والے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی۔ انجن کی بہتر کارکردگی کی بدولت Altron Premiumاور Altron X High Performance فیول کاربن کے کم اخراج کی وجہ سے ماحول کے لیے بھی سود مند ثابت ہوگا۔ متعارف کرائے جانے والی نئی پراڈکٹ رینج کم ایندھن خرچ کرتے ہوئے زیادہ مسافت طے کرنے، انجن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور صارفین کے لیے گاڑی چلانے کے بہترین تجربے کا ذریعہ بنے گی۔ اس پیش رفت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایم ڈی شیخ عمران الحق نے کہا کہ ’’Altron Premiumاور Altron X High Performance پر مشتمل نئی پراڈکٹ رینج متعارف کرانے کا مقصد پی ایس او کے لاکھوں صارفین کے کمپنی پر اعتماد کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔نئی پراڈکٹ رینج پاکستان میں ایندھن کے معیار کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے میں اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے جو ملک میں اعلیٰ معیار کے ایندھن کو رائج کرنے میں قائدانہ کردار ادا کررہی ہے۔ ملک میں ایندھن کے معیار کی بہتری اور توانائی کی قومی طلب پوری کرنا پی ایس او کے مشن کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل اپنے یہ دونوں اعلیٰ مقاصد مستعدی کے ساتھ پورے کررہی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ صارفین کے فائدے اور بہترین تجربے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…