جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ کو بڑا جھٹکا، ڈالر کی چھٹی ہو گئی چین اور پاکستان نے اپنی کرنسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کے مابین ہونے والی اربوں کی تجارت دونوں ممالک کی مقامی کرنسی میں شروع کئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے تاجر ڈالرز کی بجائےمقامی کرنسی میں تجارت کر سکیں گے ، جس کےنتیجے میں علاقے سے امریکی ڈالر کی اجارہ داری ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نیا اقتصادی دور شروع ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین اس وقت تک تمام تجارت ڈالرز میں ہوتی ہے جس کے باعث مقامی تاجروں کو اس سلسلے میں پیسوں کی منتقلی کے عمل میں بہت رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ مگر اب اس مشکل دور کا اختتام ہونے جا رہا ہے ۔ پاکستان اور چین کے مابین دو سال قبل کرنسی سویپ معاہدے کے تحت اب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی جانب سے تاجروں کو مقامی کرنسی میں دونوں ممالک کے مابین ہونے والی تجارت کے لئے رقوم جمع کروانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی جانب سے اس سلسلے میں روڈ شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے روڈ شو میں بک کے چیف ایگزیکٹیو آفسیر شہزاد واڈا نے میڈیا کو بتایا کہ سٹیٹ بنک کے ساتھ اس سلسلے میں ہونے والی ان کی ملاقاتیں بہت نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں جس کے بعد اب دونوں ممالک کے مابین ہونے والی تجارت بنک کی دونوں ممالک میںقائم شدہ شاخوں کے ذریعے مقامی کرنسی میں ہی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں مرکزی بنک کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کئے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بنک کی جانب سے یہ روڈ شو انٹرنیشنل سیریز کا حصہ ہے جس کے تحت چین میں واقع سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کی جانب سے مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک میں بھی اس

طرح کے روڈ شوز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ چین کی جانب سے متحدہ عرب امارا، قطر اور ہانگ کانگ سمیت 8 دیگر ممالک کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے سلسلے میں وہاں بھی روڈ شوز منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردی خصوصی حقوق سپیشل ڈرائنگ رائٹس کے تحت لسٹ آف گلوبل کرنسیز میں رینمبی کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد چین ایسے روڈ شوز منعقد کروا رہا ہے ، جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری جو چھیالیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے اور اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مقامی تاجروںکے مابین بھی اربوں کی تجارت کا راستہ کھل گیا ہے جس کے بعد مقامی کرنسی میں تجارت کے نتیجے میں ڈالر کی اجارہ داری خطے سے ختم ہو جائے گی جبکہ مقامی کرنسی کو استحکام حاصل ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…