ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

مہران گاڑیوں کا مستقبل،سوزوکی کمپنی کے فیصلے کا اعلان، دنیا کو حیران کرڈالا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)گاڑیاں بنانے والی معروف آٹو کمپنی سوزوکی نے مہران گاڑیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق مہران 800 سی سی گاڑیوں کو اب سوزوکی الٹو 660سی سی میں تبدیل کردیا جائے گا۔سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے پلانٹ کے دورے کے موقع پر کمپنی حکام نے کمیٹی اراکین کو بتایا کہ کامیاب ترین ماڈل مہران 800 سی سی کو 2018 تک سوزوکی آلٹو 660 سی سی سے تبدیل کر دیا جائے گا۔دورے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے سینیٹ کمیٹی کو نئے ماڈلز میں عالمی معیار کے مطابق حفاظتی فیچرز سے متعلق بھی بتایا گیا۔ کمپنی کی جانب سے سینیٹ کمیٹی وفد کو مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے سوزوکی حکام کا کہنا تھا کہ مارچ 2017 تک سوزوکی “کلٹس” کی جگہ “سیلیریو” 1000 سی سی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوزوکی نے سال 2000 میں “خیبر” کی جگہ “کلٹس” متعارف کرائی تھی جو خاصی کامیاب رہی تھی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے مقامی طور پر نئی 660 سی سی گاڑیوں کیلئے آٹو پارٹس پر کام شروع کردیا ہے، جب کہ کمپنی اگلے سال 2017 درآمد شدہ سوزوکی گرینڈ ویٹارا ایس یو وی اور 1300 سی سی کی سیڈان سیاز بھی پاکستانی مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔دورے میں شامل وفد کی قیادت سینیٹر ہدایت اللہ نے کی، جب کہ دیگر اراکین میں خالدہ پروین، کلثوم پروین، چوہدری تنویر خان، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار شیر ایوب خان اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او طارق اعجاز چوہدری بھی شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…