اسلام آباد ( آن لائن )اوگرا نے یکم نومبر سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچاس ڈالر فی بیرل ہونے کے بعد اوگرا نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔ اوگرا کی جانب سے یکم نومبر سے ڈیزل 6روپے69پیسے، مٹی کا تیل3روپے 97پیسے، لائٹ ڈیزل4روپے سینتالیس پیسے اور پٹرول پچاسی پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔سمری کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تھا۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی نہ کرنے فیصلہ کیا ہے اور اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے پرانی قیمتیں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو سمری میں پیٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔
سمری میں پیٹرول 10 پیسے، ہائی آکٹین 3 روپے 55 پیسے، مٹی کا تیل 2 روپے 71 پیسے اور لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 81 پیسے مہنگا کرنے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 28 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے پیٹرول 64 روپے 27 پیسے، ہائی آکٹین 72 روپے 58 پیسے، مٹی کا تیل 43 روپے 25 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 72 روپے 52 پیسے اور لائٹ ڈیزل 43 روپے 34 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
عوام کیلئے بری خبر, یکم نومبر سے پیٹرول کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
19
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں