اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک فضائی سفرکرنے والے افراد کے لئے اہم خبرآگئی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی نئی ائیر لائن ”سیرین ائیر لائن“ لانچ کے لیے تیار لی گئی ہے۔ سیرین ائیر نامی یہ کمپنی جلد ہی پاکستان میں اپنی مقامی پروازوں کا آغاز کر دے گی جس سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں گی۔ اس ائیر لائن کی پاکستان میں لانچ کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی ابتدائی طور پر مقامی پروازیں شروع کرے گی جس کے بعد انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سیرین ائیر میں ابتدائی طور پر تین B737-800 ائیر کرافٹ شامل ہوں گے۔ذرائع نے بتایاکہ اس ائرلائن کی سہولتیں عالمی معیارکی ہونگی اوراس کاکرایہ بھی دوسری ائرلائنزسے کم اورموزوں ہوگاتاہم ابھی تک ائرلائن نے کرائے کاباضابطہ اعلان نہیں کیاہے ۔