اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی عوام تیاری کر لیں۔۔۔ حکومت اگلے ماہ کیا زبردست چیز متعارف کرانے جا رہی ہے ؟ جان کر آپ بھی استعمال کئے بغیر رہ نہیں پائیں گے  

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے آئندہ ماہ ماحول دوست پیٹرول متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ماحول دوست پیٹرول کویت سے منگوایا جارہا ہے، جو عام پیٹرول سے دو سے ڈھائی روپے مہنگا ہوگا۔سرکاری تیل کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے نئے پیڑول کیلئے ٹینڈرز جاری کر دئیے ہیں، نیا پیٹرول کیمیائی اعتبار سے بانوے رون کا ہوگا جو ماحول دوست پیٹرول ہوگا ، اور کہا جارہا ہے کہ عام پیٹرول سے نیا ماحول دوست پیٹرول دو روپے سے دو روپے ستر پیسے مہنگا ہوگا تاہم قیمت کا درست اندازہ حقیقی درآمدی لاگت اور بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔حکومت یہ پیٹرول کویت سے درآمد کرے گی، جس کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔بہتر معیار کے پٹرول کی درآمد کا فیصلہ اس رپورٹ کے

سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان دنیا میں افریقی ملک صومالیہ کے بعد دوسرا ملک ہے جو پست معیار کا پٹرول استعمال کررہا ہے۔پاکستان میں ستاسی رون کا پیٹرول فروخت کیا جاتا ہے جو کہ عالمی میعار پر پورا نہیں اترتا، یہ ایندھن ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ گاڑیوں کی کارکردگی میں خرابی کا باعث بنتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت، بنگلہ دیش، ایران اور سری لنکا پہلے ہی رون 92 ایندھن استعمال کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…