جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ ڈالر کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں فی تولہ سونا 300روپے مہنگا ہوکر 50 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا دو ڈالر اضافے سے بارہ سو انسٹھ ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونا تین سو روپے اضافے سے 50 ہزار نو سو روپے اور دس گرام سونا دو سو ستاون روپے اضافے سے 43 ہزار 628 روپے پر پہنچ گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 104.68 روپے اور فروخت 104.73 روپے پر مستحکم رہی ، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.20روپے اور قیمت فروخت 105.40 روپے پر برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 118 روپے سے کم ہو کر 117 روپے پر آگئی ، اسی طرح 1.75روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 129.25 روپے اور فروخت 130.75 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس بلینڈا لوئس نے کہا ہے کہ تین اسٹاک مارکیٹ کے انضمام نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کو ایک مستحکم ادارہ بنا دیا ہے۔ پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے، برطانوی سرمایہ کار پاکستان میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر ٹریڈرزاور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ،چیئرمین منیر کمال اور منیجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی بھی موجود تھے۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس بلینڈا لوئس نے روایتی گھنٹی بجا کر ٹریڈنگ کا اغاز کیا۔اس موقع پر انہیں اسٹاک ایکس چینج کے مختلف شعبہ جات کا دورا کرایا گیا اور انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، تینوں اسٹاک ایکسچینج کو ضم کرکے اسے یکجا کرنا اچھا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود برطانوی سرمایہ کار دو طرفہ تجارت اور مالیاتی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے برطانیہ کے اعلی وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے جس کا ہمیں حوصلہ افزا جواب ملا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک ارب ڈالر کے اسلامی بانڈ کی فروخت عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستان پر اعتماد کی ترجمانی کرتا ہے۔مس بلینڈا لوئس نے کہا کہ اسلامک فنانس سیکٹر میں پاکستان اور برطانیہ مل کرکام کرسکتے ہیں، پاکستان اور برطانیہ میں معاشی تعاون میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں اسلامی بینکاری کی 30 سالہ تاریخ دلچسپ ہے۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرنے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایم ایس سی آئی اینڈیکس میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…