جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

’’پاکستان‘‘ نے ریکارڈ قائم کردیئے،زبردست خبرآگئی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی ( این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 203.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41403.97 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 27 کروڑ 77 لاکھ 42 ہزار 928 روپے کا اضافہ ہوا تاہم تجارتی حجم میں 16 ارب 61 کروڑ 10 لاکھ 48 ہزار 177 روپے کی کمی رونماء ہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 9 کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار 560 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41300 اور 41400 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 203.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 41403.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ گذشتہ جمعرات کو بھی انڈیکس 129.49 پوائنٹس کے اضافے سے بلند ترین سطح 41253.46 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم پیر کو کے ایس ای 30 انڈیکس 1.68 پوائنٹس کی کمی سے 22662.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 120.70 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 20.28 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 95.61 پوائنٹس کے اضافے سے 17766.03 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 45.71 پوائنٹس کی کمی سے 15760.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 99.77 پوائنٹس کی تیزی سے 19613.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 458 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 270 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 178 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 209.20 روپے کے اضافے سے 7899.20 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس کے حصص کی سودے بھی 61.25 روپے کی تیزی سے 1286.25 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 133.76 روپے کی مندی سے 5300 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 49 روپے کی کمی سے 1150 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 34 لاکھ 28 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 15.71 روپے سے شروع ہو کر 16.55 روپے پر بند ہوئی جبکہ چاپان پاور کے 1 کروڑ 91 لاکھ 80 ہزار 500 حصص کے سودے 6.60 روپے سے شروع ہو کر 6.72 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 36 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار 550 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 99 کروڑ 64 لاکھ 39 ہزار 347 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 88 ارب 45 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 304 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 21 ارب 72 کروڑ 96 لاکھ 87 ہزار 232 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 64 لاکھ 24 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…