جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک مارکیٹ،دوڑ لگ گئی،چین کے بعد امریکہ بھی میدان میں آگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) چین کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیسڈک کا وفد مذاکرات کیلئے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریگا۔ نیسڈک اور برطانوی فنڈ نے مشترکہ طور پر شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں موجود ہے، لندن اور استنبول اسٹاک مارکیٹ ابتدائی دلچسپی کے بعد پیچھے ہٹ چکی ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرزکی فروخت کا عمل نومبر تک مکمل ہونا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نیجولائی میں چالیس فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔انھوں نے کہا کہ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو اکیس اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔ اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال پچیس فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بیرو ن ملک ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے الگ سیل قائم کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بیرو ن ملک ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے الگ سیل قائم کر دیاہے۔ انٹرنیشنل انفارمیشن ایکسچینج سیل نے پاناما، بہاماس اور دبئی سے پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرنا شروع کردی ہیں جبکہ بہاماس لیکس میں شامل 158 افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی ٹیکس معلومات حاصل کرنے کی گتھی کو سلجھا دیا ہے۔ اب ایف بی آر کا کوئی افسر یہ نہیں کہہ سکے گا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ٹیکس تفصیلات کس طرح حاصل کی جائیں۔ ایف بی آر نے بیرو ن ملک ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے الگ سیل قائم کردیا ہے۔انٹرنیشنل انفارمیشن ایکسچینج سیل بیرون ملک ٹیکس گزاروں کی تفصیلات حاصل کرے گا۔ پاناما اور بہاماس لیکس کی معلومات اکٹھی کرنے کی ذمہ داری اسی سیل کے سپرد کردی گئی ہے۔ انفارمیشن ایکسچینج سیل بیرون ممالک کے ساتھ ٹیکس معلومات کے معاہدے بھی کرے گا۔او ای سی ڈی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد بھی اسی سیل کے سپرد کر دی گئی ہے۔ انفارمیشن ایکسچینج سیل بیرون ملک ٹیکس چوری کی تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بہاماس لیکس میں شامل افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ایف بی آر 158 افراد کو نوٹسز بھجوا چکا ہے جب کہ پاناما لیکس میں شامل افراد میں سے چند نے نوٹسز کا جواب دے دیا ہے جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹسز کا جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…