اسلام آباد(این این آئی ) قومی ایئرلائنز نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے چین کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا ہے، اب اسلام آباد سے بیجنگ کیلئے ہفتہ وار دو کے بجائے 6پروازیں اڑان بھریں گی۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے قائم مقام سی او اوقاسم حیات کے مطابق بیجنگ کیلئے پروازوں میں اضافے سے پاک چین تعلقات میں فروغ اور اقتصادری راہداری کے حوالے پی آئی اے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔پروازوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کا ویژن ہے کہ 2020 تک بیڑے میں جدید 60 طیارے شامل ہوجائیں، 2017 تک پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ایئربس 330 کے دو طیارے، 777 بوئنگ ، ایئر بس 320کے 4 طیارے شامل ہوجائیں گے۔