ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

تیل کی قیمتیں ۔ ۔صارفین پربجلی گرانے کی تیاریاں۔۔بڑے فیصلوں کیلئے سر جوڑلئے گئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک رواں ہفتے مذاکرات میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بہتری لانے کے لیے پیداوار میں کمی یا اسے موجودہ سطح پر منجمد کرنے پر غور کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق الجزائر کے وزیر توانائی نورالدین بوتیفا نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی پر ہونے والی کانفرنس کے دوران اوپیک کے رکن ممالک غیررسمی مذاکرات کریں گے۔ان مذاکرات میں تیل کی پیداوار میں کمی یا اسے موجودہ سطح پر منجمد کرنے پر غور کیا جائے گا۔ 2014ء4 کے وسط تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ تھیں تاہم بعد میں تیزی سے گراوٹ آئی اور ایک موقع پر قیمتیں 30 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر گئیں۔نورالدین بوتیفا کے مطابق اوپیک ممالک میں سے سعودی عرب پہلے پیداوار میں کمی کا مخالف تھا تاہم اب وہ بھی پیداوار میں کمی کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کر سکتا ہے۔ ہر رکن ملک قیمتوں میں استحکام لانے پر رضامند ہے۔ اس میں ایک ایسا طریقہ تلاش کرنا باقی ہے جس پر سب مطمئن ہوں۔ اس میں بہترین حل پیداوار کو منجمد کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…