اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

صوبے گیس کی چوری روکنے میں ناکام ہو گئے

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صوبے گیس چوری کے تدارک میں ناکام ہو گئے، وفاقی حکومت نے گیس چوری کے لائن لاسز کا نقصان متعلقہ صوبے کی رائلٹی سے کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔وزارت پٹرولیم کی دستاویزات کے مطابق گیس چوری کا تدارک صوبوں کی ذمے داری ہے لیکن صوبے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئے، صرف خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور اور ایبٹ آباد میں گیس چوری کی مد میں 16ہزار 693 ایم ایم سی ایف کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ صوبے کے امن امان کی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات 91.2 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔امن امان سے متاثرہ علاقوں میں تارکاکوئی، کرک، مکوڑی، گرگری، شکردہ، چوکڑہ، تیری، لنڈوکی، ہنگو، ایسک کماری، جہانگیری، ارما پایاں، اچینی، پیربالا، سوروزئی، پایاں، بالا، پشتہ خرہ، سرہند، اچارکلے، بادر کلے، مشو خیل ودیگر علاقے شامل ہیں جہاں پر 1600کلومیٹر غیرقانونی نیٹ ورک کام کر رہا ہے،گیس چوری کے تدارک کے لیے صرف 2 کلو میٹر غیرقانونی نیٹ ورک کی پشاعر، چار سدہ اور مردان کے مختلف علاقوں میں نشاندہی کرکے اسے منقطع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گیس چوری کا تدارک صوبے کی ذمہ داری ہے، صوبوں نے اس کے تدارک کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں لیکن ابھی تک گیس چوری کی جا رہی ہے، اس کے تدارک کے لیے بل پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں منظور کرایا جائے گا، اس بل میں گیس چوری سمیت دیگرلاسز صوبوں کی رائلٹی سے کاٹنے کی تجویز ہے



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…