اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ہنگو میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں تیل اور گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
نجی کمپنی مول پاکستان کے علاقائی مشیر برائے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان علی مرتضی عباس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہنگو میں مردان خیل-ون کنویں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق مردان خیل-ون سے 3ہزار 440بیرل یومیہ خام تیل اور 4 کروڑ کیوبک فٹ گیس بھی دریافت ہوئی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مول پاکستان نے ٹل بلاک میں تیل وگیس کا ساتواں ذخیرہ دریافت کیا ہے۔علی مرتضی عباس کا کہنا ہے کہ ٹل بلاک میں 12واں کنواں ہے جس میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔کمپنی کے مطابق تجرباتی طور پر کنویں میں سے گیس اور تیل نکال لیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 2002 ء سے اب تک 13 سال میں مول اب تک مردان خیل-ون کنویں سے قبل 6 مقامات پر کامیابی سے تیل اور گیس دریافت کر چکی ہے، ان میں منزلئی، ماکوری، مامی خیل، مارم زئی، ماکوری (شرقی) اور تولنج کے کنئویں شامل ہیں۔خیال رہے کہ مول پاکستان میں 1997 سے گیس اور تیل کی دریافت کے کام میں مصروف ہے، اس کا صدر دفتر ہنگری میں ہے۔گیس اور تیل کے ان ذخائر کی دریافت پر کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ پاکستان میں توانائی کی کمی پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ دو ماہ قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں 10 ہزار 159 ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس اور 2 اعشاریہ 3 ٹریلین بیرلز تیل کا انکشاف ہوا ہے جن سے 200 ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور 58 ارب بیرل تیل نکالا جاسکتا ہے، پاکستان میں موجود قدرتی ذخائر سے اس وقت صرف 20 ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور 385 ملین بیرل تیل نکالا جارہا ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…