بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ہنڈااٹلس کارزنے پاکستان میں ایسی کارمتعارف کرادی کہ خریداروں کی قطاریں لگ گئیں ،کم خرچ پرزیادہ سہولتیں

datetime 16  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک )ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ایک رنگارنگ تقریب میں اپنی نئی ایس یو وی متعارف کروادی۔ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں نئی ایچ آر وی کی رونمائی کی گئی۔ ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او جناب ٹوچی اشییاما کے علاوہ کمپنی کی سینئر مینجمنٹ بھی اس موقع پر موجود تھی۔نئی ایچ آر وی کے دلکش ڈیزائن، بہترین معیار اور چمک دمک نے تمام حاضرین کو حیران کردیا۔ نئے منفرد ڈیزائن اور جدید ترین فیچرز کے ساتھ یہ کثیرالمقاصد کار لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ جناب ندیم اعظم نے نئی ایچ آرو ی کا مختصر سا تعارف کرواتے ہوئے کہا ’’1.5لٹر پیٹرول انجن اور سی وی ٹی ٹرانسمیشن کی حامل اس درمیانے سائز کی ایس یو وی سے آپ کو پرفارمنس اور سپیڈ کے ساتھ ساتھ وہ سب کچھ ملتا ہے جس کی آپ ایک SUV سے توقع کرتے ہیں۔ یہ پُش سٹارٹ، سمارٹ انٹری، کلائمیٹ کنٹرول اے سی، 4 ریئر سنسرز اور 7 انچ ڈسپلے آڈیو جیسے انتہائی جدید فیچرز سے لیس اور اب پاکستانی صارفین کیلئے ہنڈا کی 2 سالہ وارنٹی اور آفٹر سیل بیک اپ کے ساتھ دستیاب ہے۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او جناب ٹوچی اشییاما نے پاکستان میں ہنڈا مصنوعات کی مقبولیت پر پاکستان کسٹمرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’ایچ آر وی ٹیکنالوجی، پرفارمنس اور دلکش ڈیزائن کا خوبصورت امتزاج ہے اور یہ کاروں کے پاکستانی شائقین کو ڈرائیونگ کا بھرپور لطف دے گی۔ یہ ان لوگوں کیلئے آئیڈیل کار ہے جو جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ہنڈا اٹلس کارز نے اپنے کسٹمرز کو ہمیشہ نئے رجحانات سے متعارف کروایا ہے اور یہ کار بھی مارکیٹ میں نیا ٹرینڈ سیٹ کرے گی۔‘‘



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…