لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے بڑے شہروں میں بجلی کابریک ڈاﺅن ؟. بجلی کابریک ڈاون منگلا ڈیم کے پیداواری یونٹ میں فنی خرابی کے باعث ہوا جس سے لاہور سمیت صوبے کے بیشتر شہروں میں بجلی بند ہو گئی۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق خرابی دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔ تکنیکی خرابی کے باعث کے پی کے کے بھی اکثر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اچانک بریک ڈاون میں تخریب کاری کے عنصر کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاہم شدید دھند کے باعث ٹرانسمشن سسٹم میں خرابی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خرابی دور ہونے میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔واپڈاحکام کے مطابق جلدہی بجلی کامعاملہ حل ہوجائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں