ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیو زڈیسک)آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے صدر خواجہ ندیم سعید وائیں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کرے جو 30ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح تک گر گئی ہیں۔ ایک بیان میں آپما کے صدر خواجہ ندیم سعید وائیں اور سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کررہی ہے ، اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے تو یہ صنعتی و تجارتی شعبے کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔ خواجہ ندیم سعید وائیں اور خامس سعید بٹ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے صنعت و تجارت اور زراعت کو بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ افرا ط زر کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بہت سے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے لہذا ضروری ہے کہ حکومت صنعت و تجارت کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نشوونما کا دارومدار زرعی شعبے پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے کیونکہ ٹریکٹروں، ٹیوب ویلوں، ہارویسٹرز اور دیگر زرعی مشینری میں ہائی سپیڈ ڈیزل بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…