ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی بار بغیر بیج کے کینوں کاشت کرنے کا کامیاب تجربہ

datetime 15  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں پہلی بار فیصل آباد کے ایوب ریسرچ سنٹر میں بغیر بیج کے کینوں کاشت کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جسکی قیمت عام کینوں کے مقابلے میں تو زیادہ ہے لیکن اب انہیں بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔ایوب ریسریچ سنٹر ملک کا واحد تحقیقاتی ادارہ جہاں سائنسدانوں نے کمال کر دکھایا اور بغیر بیج کے کینوں کی کامیاب کاشت کا تجربہ کیا ۔بغیر بیج کے کینوں کی کامیاب کاشت کا تجربہ تو 2004ءمیں کیا گیا تھا مگر بارہ سال بعد محنت کا سمر ملا اور خواب کوپایاں تکمیل تک پہنچا ہی دیا گیا ۔ عام کینوں میں 6سے 8بیج ہوتے ہیں لیکن اس اپنی طرز کے منفرد کینوں میں تو ایک بھی بیج نہیں جس کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔ اب اس کینوں کو بیرون ممالک بھیج کر معیشت کو بہتر کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر بغیر بیج کے کینوں کی کاشت سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لیہ میں کی جا رہی ہے ، منفرد کینوں کو جاپان ، یورپ، فرانس اور کینیڈا میں درآمد کیا جائے گا جبکہ مانگ میں اضافے پر نئی کاشت میں تیزی لائی جائے گی ۔منفرد کینوں کا ذائقہ بھی عام کینوں کی نسبت زیادہ مٹھاس رکھتا ہے لیکن کینوں کی قمیت مارکیٹ میں آنے والے عام کینوں کی نسبت 5سے 7گنا زیادہ ہے ۔صنعتی شہر کے نام سے بیرون ممالک میں تو فیصل آباد لوہا منوا چکا ہے ایسے میں سائنس دانوں کی یہ کاوش بھی غیر ملکیوں کو مرکز نگاہ بنائی رکھے گی جبکہ منفرد کینوں کا نام ایری رکھا گیا ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…