پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور میں گوشت اور مرغی کے بعد دالوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،ماش کی دال250 روپے فی کلو ہوگئی ، دکانداروں نے سرکاری نرخنامہ بالائے طاق رکھ دیدیا۔مرغیاں اور گوشت تو پہلے سے ہی عام آدمی کی دسترس سے باہر تھے، اب دال کی قیمتوں کو بھی آگ لگ گئی،پشاور کی اوپن مارکیٹ میں دال ماش کی قیمت 70 روپےاضافے کے ساتھ 250 روپے فی کلوتک پہنچ گئی۔دکاندارکا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے پر مال بیچیں تو دکان بند کرنی پڑیگی،مسور کی دال 116 کی بجائے 140 میں فروخت ہورہی ہے، مہنگائی کے مارے عوام کے لئے دال پکانا بھی عیاشی کے زمرے میں آگیا۔حکام کے مطابق انہیں دالیں مہنگی ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،شہریوںنے کہاکہ انتظامیہ کو عوام کی شکایات کا انتظار کرنے کے بجائے ناجائز منافع خوروں، گراں فروشوں اور اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے۔