جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ میں پھر مندی،220پوائنٹس گر گئے

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(ویب ڈیسک)سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازع شدت اختیار کر جانے سے سیاسی افق پرغیریقینی کیفیت، بین الاقوامی مارکیٹس میں منفی رجحان اور غیرملکیوں کی جانب سے سرمائے کے انخلا جیسی اطلاعات کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کواتارچڑھاو کے بعد ایک بارپھرمندی کے اثرات غالب ہوئے تاہم نچلی قیمتوں پر بعض کمپنیوں کے حصص کی خریداری کے سبب انڈیکس کی33000 پوائنٹس کی حد مستحکم رہی۔مندی کے باعث 69 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 43 ارب67 کروڑ97 لاکھ94 ہزار541 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی اور بین الاقوامی سطح پرغیرملکیوں کی فروخت بڑھنے جیسے عوامل مقامی اسٹاک مارکیٹ پر بھی اثرانداز ہوئے حالانکہ پیر کو ایک موقع پر75.58 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تھی جو حصص کی آف لوڈنگ بڑھنے سے مندی میں تبدیل ہوگئی، بلحاظ فروخت حبیب بینک، اوجی ڈی سی ایل، ڈی جی خان سیمنٹ، لکی سیمنٹ اور ایف ایف سی کے حصص نمایاں رہے۔مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس219.82 پوائنٹس کی کمی سے33009.13 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس131.30 پوائنٹس کی کمی سے19433.86، کے ایم ا?ئی30 انڈیکس432.32 پوائنٹس کی کمی سے 56229.84 اورا?ل شیئر اسلامک انڈیکس67.41 پوائنٹس کی کمی سے15593.68 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت11.64 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر10 کروڑ 96 لاکھ19 ہزار930 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار325 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔جن میں88 کے بھاو? میں اضافہ، 224 کے داموں میں کمی اور13 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیورفوڈز کے بھاو? 150 روپے بڑھ کر6100 روپے اور باٹا پاکستان کے بھاو?134.75 روپے بڑھ کر 3300 روپے ہوگئے جبکہ مری بریوری کے بھاو?49.15 روپے کم ہو کر 939.68 روپے اور سینوفی ایونٹیز کے بھاو?29.99 روپے کم ہوکر640 روپے ہو گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…