لندن(رائٹرز) ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی ، چینی معیشت میں سست روی اور ڈالر کی قدر میں کمی کے پیش نظر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد اضافے کے بعد 1,071.84ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ امریکی سونے کی قیمت 11.30 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 1,071.50ڈالر ہوگئی۔ سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد سونے کی قیمت بڑھی۔