کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب اور ریونیو وصولی کا حجم بڑھانے کیلئے ماتحت کسٹمز افسران کو پاکستان کسٹم ایکٹ کے تحت مطلوبہ اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ٹریڈ سیکٹر کا موقف ہے کہ پورٹ قاسم سمیت بیشتر کسٹمزکلکٹریٹ میں متعلقہ کلکٹرز کی جانب سے ماتحت افسران کو ایکٹ کے تحت فیصلہ یا تصفیہ کرنے کے اختیارات نہ دیے جانے کے سبب درآمدی کنسائمنٹس کی نہ صرف کسٹمزکلیئرنس میں تاخیرکا رحجان برقرار ہے بلکہ اعلیٰ عدالت اور کسٹم ٹریبونل میں مقدمات کی تعداد بتدریج بڑھتی جارہی ہے، متاثرہ درآمدکنندگان کے بڑھتے ہوئے مقدمات کے سبب کسٹمز افسران کی بڑی تعداد بھی کلکٹریٹس میں ذمے داریاں نبھانے کے بجائے مقدمات کی پیروری کیلئے عدالت اور کسٹمز ٹریبونل میں مصروف ہوتی ہے، ان مسائل کی وجہ سے کسٹمزکلیئرنس میں تاخیر، ڈیمریجز، ڈیٹنشن اور اضافی چارجزکی صورت میں تمام تربوجھ براہ راست ٹریڈ سیکٹر کو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر کیسف خان مروت نے ”قومی اخبار‘ کے استفسار پربتایا کہ محکمہ کسٹمز میں پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں خصوصاً جبکہ دیگر کلکٹریٹس میں عموما ًماتحت افسران کوپاکستان کسٹمز ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل نہیں جس سے کنسائمنٹس کلیئرنس میں تاخیر کی روایت برقرار ہے، انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نئے چیئرمین کا تعلق چونکہ کسٹمزگروپ سے ہے لہٰذا انہیں کسٹمز اسٹرکچر کی اصلاح کا منظم پروگرام شروع کرنا چاہیے تاکہ یہ ریونیو جنریٹ کرنے کے ساتھ ٹریڈ سیکٹر کوسہولت دینے والامحکمہ بن سکے،اصلاحی پروگرام کے تحت کسٹمزمیں افسران کی لابیوں کوختم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں تعینات ماتحت افسران کو اختیارات نہیں دیے جارہے جس سے وہاںخوف وہراس کی فضا ہے۔کیسف مروت نے کہا کہ ٹریڈ سیکٹر ڈیوٹی وٹیکس ادائیگیوں کیلیے تیار ہے لیکن یہ ایف بی آر اورپاکستان کسٹمزمیں سہولتوںسے ممکن ہے۔انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ وہ کلکٹرپورٹ قاسم کی جانب سے ماتحت افسران کے قانونی اختیارات چھیننے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ٹریڈ سیکٹر کوسہولتیںدینے کی ہدایات کریں۔
کسٹمز افسران کو قانون کے تحت مطلوبہ اختیارات دینے کا مطالبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































