اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے یکم دسمبر سے قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیاہے ۔ وزارت پٹرولیم کو موصول ہونیوالی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی اور اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔ اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے پانچ پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 79 پیسے فی لیٹر کمی کی جائے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں36 پیسے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے فی لیٹر اور ایچ او بی سی کی قیمت میں 87 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاجائے۔وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا فیصلہ تیس نومبر کو کیاجائیگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں