ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پی آئی اے کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کسی پاکستانی نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عدالت نے پی آئی اے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ایئر لائن کو فی الفور 1.3ملین ریال کی ادائیگی کا حکم جاری کردیا جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں سعودی عرب میں عدالت نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر فی الفور ادائیگی نا کی گئی تو سعودی عرب میں پی آئی اے کا آپریشن بند بھی کیا جاسکتا ہے۔۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 2011 ءمیں پی آئی اے کے سابق ڈائریکٹراعجازمظہر نے 20 ملین ریال میں کرائے پر بلڈنگ حاصل کی تھی کہ پروازوں کی تاخیرپرحاجیوں کو اس بلڈنگ میں ٹھہرایا جائے گا۔سعودی حکومت کی مداخلت پرایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کی جانب سے حاجی کیمپ بنانے والی بلڈنگ کا کرایہ نامہ منسوخ کردیا گیا جس پربلڈنگ کے مالک نے کرائے کی رقم طلب کرلی ہے۔پی آئی اے کی جانب سے عدم ادائیگی کی بناءپربلڈنگ کے مالک نے قومی ایئر لائن کے خلاف سعودی عرب کی عدالت میں کیس دائر کردیا تھا جس پر عدالت نے پی آئی اے کو بلڈنگ کے مالک کو 1.3 ملین ریال ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔پی آئی اے نے قاضی کی عدالت میں اپیل دائر کی کہ مالی بحران سبب ادائیگی نہیں کرسکتے تاہم سعودی عرب کی عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے فوری ادائیگی کا حکم جاری کیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر فی الفور ادائیگی نا کی گئی تو سعودی عرب میں پی آئی اے کا آپریشن بند بھی کیا جاسکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…