اسلام آباد(نیوزڈیسک)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز وزارت خزانہ کو ارسل کردی ہے ۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول 1روپے 42پیسے سستا ،مٹی کا تیل 79پیسے سستا ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 36پیسے کی کمی ،ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8پیسے فی لیٹراضافہ کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر ہونے والی قیمتوں میں کمی کے بعد توقع تھی کہ حکومت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں کم از کم 5 سے 6 روپے کمی کی جائے گی لیکن اوگرا کی جانب سے کی گئی سفارش میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔