ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایشیائی بینک پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور قدرتی ا?فات سے نمٹنے کے فنڈ کے قیام کیلیے 80 کروڑ ڈالر کے قرضے کے3 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔اس ضمن میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد مے ہوئی جبکہ معاہدوں پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن طارق باجوہ اورعالمی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی ڈاکٹر وارنر ای لیپیچ نے دستخط کیے۔ تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت بیلجئم ،ناروے اورآسٹریلیاکے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی اور بجلی کی چوری روکنے کیلیے آئیسکو اور لیسکو کے علاقوں میں جدیدآلات نصب کیے جائیں گے۔ ملک میں قدرتی ا?فات سے نمٹنے کیلیے پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ بھی مستقل بنیادوں پر قائم کیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس فنڈ کیلیے 40 کروڑ ڈالرفراہم کیے ہیں جبکہ ناروے ، بلجیم ، آسٹریلیا اور یورپی یونین نے بھی اس فنڈ کیلئے رقوم فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت گذشتہ روز یہاں اجلاس ہوا جس میں نجکاری کے عمل پر نظر ثانی کی گئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…