جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زونگ نے معروف آئی ٹی کمپنی انفوگیسٹک کے باہمی اشتراک سے ‘ کلاﺅڈ کلینک’ متعارف کروا دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل موبائل فون کمپنی زونگ نے حال ہی میں معروف آئی ٹی کمپنی Infogistic کے باہمی اشتراک سے ‘ کلاﺅڈ کلینک’ متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت ڈاکٹروں اور مریضوں کو آن لائن الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈ سافٹ ویئر دستیاب ہو گا۔معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے ڈائریکٹر پلیٹ فارمز اینڈ پارٹنر شپس سید اویس حسن زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اوسطاً1,127 مریضوں کیلئے اس وقت ایک ڈاکٹر دستیاب ہوتا ہے۔زونگ نے بطور واحد ٹیلی کام کمپنی جو 3G اور4G دونوں ٹیکنالوجی کی حامل ہے،عہد کیا ہے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے پاکستان میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ اس اشتراک سے صحت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔اس موقع پر کلاﺅڈ کلینک کے بانی اور سی ای او سجاد کرمانی کا کہنا تھا کہ ہمیں زونگ کے ساتھ اس شراکت داری پر فخر ہے کیونکہ اس کی بدولت ہم نے میڈیکل اور ڈینٹل کے شعبہ میں الیکٹرونک میڈیکل ریکارڈپر مبنی پہلا کلاﺅڈ بیسڈ سلوشن متعارف کیا ہے۔ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ’ کلاﺅڈ کلینک’ میڈیکل پریکٹیشنرز کیلئے ایک انتہائی آسان اور موزوں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو یقیناً صحت کے شعبے میں انقلاب بپا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…