جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری ،پاکستان کا خرچ کتنا اور چین حقیقت میں کیا دے رہاہے؟ وفاقی وزیر نے انکشاف کرڈالا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ دو ہزار تیرہ میں فوربس میگزین نے پاکستان کوخطرناک ملک قراردیاتھا، دو ہزار پندرہ میں پاکستان کواگلی کامیاب اسٹوری قراردیا، دو سال میں کراچی کے حالات اور بلوچستان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کا مطلب ہے تبدیلی آگئی ہے۔سی ای اوز ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہاکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور میں 6 ارب ڈالرآسان قرض لے کر پاکستان خود سرمایا مہیا کرے گا جبکہ بقیہ 40 ارب ڈالر چین کی کمپنیاں سرمائے کے طور پر لگائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں براہ راست سرمایا لگانے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ 2013 میں فوربز میگزین نے پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیا اور اب یہی میگزین کہتا ہے کہ پاکستان ترقی کی مثال بننے جارہا ہے، 2013 کے مقابلے کراچی سمیت پورے ملک میں امن بہتر ہے، اسکا مطلب ہے کہ تبدیلی آگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…