کراچی (نیوزڈیسک) ڈالر کے سٹے بازوں کی اب ایک نہیں چل رہی ۔ دو دن کے دوران ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کی کمی ہوگئی ۔ اسٹیٹ بینک اور ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر کی سٹے بازوں کا دھندا چوپٹ کردیا ۔ فاریکس ایکسچنج کمپنیوں میں ڈالر کے خریداروں کی بجائے فروخت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔
اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کو 105 روپے 90 پیسے میں ڈالر کی سپلائی شروع بھی کردی ہے اور دو دن کے دوران 7 لاکھ ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو جاری کیے جاچکے ہیں ۔ جبکہ ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کی درآمدات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث اس کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ۔ آج انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کمی سے 105 روپے 40 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی سے 106 روپے 20 پیسے میں فروخت ہورہا ہے ۔
دو دن کے دوران ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کی کمی ریکارڈ
12
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں