نیویارک(نیوزڈیسک)معاشی ترقی کی امیدوں میں اضافے کے باعث موڈیز انوسٹر سروسز نے پاکستانی بینکاری نظام کا آوٹ لک”منفی“ سے بہتر کرکے”مستحکم “ کردیا ہے۔موڈیز انوسٹر سروسز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو کی گئی یقین دہانیوں کے باعث بہتر معاشی ترقی کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر اخراجات سے ترقی کی شرح بڑھے گی۔ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں بینکوں کی طرف سے دیے گئے قرضوں میں اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ معاشی صورت حال بہتر ہونے سے بینکوں کے اثاثوں کا معیار بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔ تاہم اس عرصے کے دوران شرح سود کم ہونے سے ان کے منافع میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا