ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ریلوے کی تاریخ کامہنگاترین منصوبہ تیارہوگیا،نجی ٹی وی کادعوی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ریلوے کواپ گریڈکرنے کے لئے مہنگاترین منصوبہ تیارکرلیاگیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کوملنے والی فزیبیلٹی رپورٹ، دیگر سرکاری دستاویزات اور ماہرین سے بات چیت کی بنیاد پر کی گی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی سے ٹرین چلانے کا منصوبہ سن دو ہزار تیس تک موخر کرنے کے باوجود پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تیار کئے گئے اس پراجیکٹ کی لاگت چار ارب پچیس کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیاہے کہ کراچی سے پشاور تک سولہ سو اکاسی کلومیٹر طویل ریلوے لائن پر مسافر ٹرینوں کو ایک سو بیس سے ایک سو ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ اور مال گاڑیوں کو ایک سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے لئے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کی اوسط لاگت بیس کروڑ اڑتیس لاکھ روپے اور کراچی سے کوٹری تک ایک سو پچھتر کلو میٹر طویل نئی فریٹ لائن بچھانے پر اوسطا فی کلو میٹر لاگت اٹھائییس کروڑ روپے آئے گی۔ حالانکہ پاکستان ریلوے کے ٹریک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں کی اوسط فی کلومیٹر لاگت سات سے دس کروڑ روپے ہے۔ چین کی اریان انجنئیرنگ کمپنی کی تیار کردہ فزیبیلٹی رپورٹ کے مطابق حویلیاں ڈرائی پورٹ کی تعمیر پر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر، نئے چینی ڈیزل انجنوں اور بوگیوں کی خریداری پر 46 کروڑ 73 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبے کی سپانسر چینی کمپنی اس لاگت کا پچاسی فیصد (376 ارب روپے) چائنہ پالیسی بنک سے تین فیصد کی شرح سود پر قرض لے گی جو پاکستان سترہ برس میں واپس کرے گا۔ اس منصوبے کی سن دو ہزار بیس تک تکمیل کے بعد پاکستان ریلوے کے موجودہ مجموعی قرضے40 ارب سے بڑھ کر 470 ارب روپے ہو جائیں گے۔ دستاویزات میں چینی کمپنی نے قرضوں کی واپسی کے لئے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پچیس فیصد اضافے اور کراچی سے پشاور مین لائن پر ایک سو چھیانوے ریلوے اسٹیشنوں میں سے اکوڑہ خٹک، واہ کینٹ، گوجرانوالہ سٹی، رانی پور ریاست، والٹن سمیت 61 سٹیشن بند کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…