ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی اب مالی تنگی سے پریشان نہ ہوں۔۔۔!دل کی بیماریوں کے علاج کیلئے انشورنس کمپنی کی جانب سے خوشخبری

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کے نجی شعبے میں صف اول کی لائف انشورنس کمپنی جوبلی لائف نے ریگولر لائف انشورنس پلان کے علاوہ دل کے عارضے کے علاج کےلئے بھی ایک منفرد پراڈکٹ متعارف کروائی ہے۔ جوبلی لائف کی یہ پرا ڈکٹ لوگوں کو اضافی بچت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دل کے علاج کےلئے معمولی اور بڑے اخراجات کرنے کی صورت میں معاونت فراہم کرے گی ۔ یہ لائف انشورنس کی اپنی نوعیت کی پہلی پراڈکٹ ہے۔ دنیا بھر میں اموات کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک دل کی بیماری ہے ۔ دل کی مختلف بیماریوں کے باعث ہر سال دنیا بھر میں ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ا موات واقع ہوتی ہیں اور اس کی بڑی وجہ مناسب علاج کی عدم دستیابی ہے۔ پاکستان میں 30 سے 40 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث پیش آتی ہیں جن کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے ۔ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی 25 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے 10 سے 15 سالوں میں اس عمر کے افراد کی غیرمعمولی تعداد کو دل کا عارضہ ہونے کا خطرہ لاحق ہوگا۔ اس عارضے سے نمٹنے کے لئے جوبلی لائف نے کارڈیک سیونگز پلان (Cardiac Savings Plan) متعارف کرادیا ہے تاکہ مالی تنگی کے باعث علاج پر سمجھوتہ کئے بغیر دل کی بیماریوں کا معیاری علاج کرایا جاسکے۔جوبلی لائف کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر جاوید احمد نے بتایا: “یہ پراڈکٹ اپنے ساتھ منفرد اور خصوصی کارڈیک فنانشیل اسسٹنس بینیفٹ (Cardiac Financial Assistance Benefit) کی سہولت پیش کرتی ہے جس کے ذریعے دل کے عارضے کے معمولی اور بڑے علاج کے سلسلے میں 10 لاکھ روپے تک کا کور فراہم کیا جاتا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کا ہر شہری دل کے معیاری علاج کا حق رکھتا ہے اور ہم اس منفرد پراڈکٹ کے ساتھ بنیادی سہولت کار بننا چاہتے ہیں۔ کارڈیک سیونگز پلان کی کوریج کے ذریعے مزید لوگ معیاری علاج برداشت کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ ” کارڈیک پراڈکٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے صارفین(021) 111-111-554پر کال کرسکتے ہیں یا 8398 پر DOSTلکھ کر ایس ایم ایس کریں یا کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ (www.jubileelife.com) وزٹ کریں۔ جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوںمیںمختلف انشورنس پالیسیاںبرائے زندگی ، صحت اور جنر ل بھی پیش کرتا ہے۔ جوبلی لائف پاکستان میں زندگی اور صحت کی انشورنس کے منفرد ترتیب دئیے گئے منصوبے پیش کرتی ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہےں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی ، بچت اور تحفظِ زندگی ، خواتین کیلئے خاص بیمہ زندگی کے منصوبے ، دیہی علاقوں کیلئے انشورنس پالیسیاں اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں شامل ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…