لاہور(نیوزڈیسک ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ قومی ہے جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ لاہورمیں پاک چین اقتصادی راہداری پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے تمام مواقع بروئے کارلا رہے ہیں، اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچے گا، تمام سیاسی جماعتوں نے اقتصادی راہداری پر اتفاق اور تائید کی جس سے بھرپورفائدے اٹھائیں گے۔ وفاقی وزیرپروفیسراحسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چین کا اقتصادی پیکج ہمیں کئی بحرانوں کے حل میں مدد دے گا، اس کے علاوہ عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کوسرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک قراردیا ہے۔