اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کی سرکاری کمپنی پاور کنسٹر کشن کارپوریشن آف چائنا نے پاکستان میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں پر 2.1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاور کنسٹریکشن کارپوریشن آف چائینہ کراچی کے قریب توانائی کے منصوبہ پر 51فیصد سرمایہ کاری کرے گا جبکہ قطر کی کمپنی المرقاب کیٹپل 49فیصد کی حصہ دار ہوگی۔ چینی کمپنی منصوبہ کی تعمیر اور اسکو چلانے کی ذمہ دار ہوگی ۔ منصوبہ کو 32ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائیگا۔ بجلی کی پیداوار کے حصول کیلئے توانائی پراجیکٹ کو انڈونیشیاءسے درآمد کئے جانے والے کوئلے کی مدد سے چلایا جائیگا۔ منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی قلت کے خاتمہ اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں نمایاں مدد ملے گی۔