اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن(ڈی پی پی) اورآل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز،امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کی جانب سے آج بدھ8اپریل کو سرگودھا کے گولڈن پام میرج ہال میں پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ کا فائنل جشن منایا جائے گا۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ریسرچ سکندرحیات خان بوسن ہونگے۔تقریب میں پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ اورسابق چیئرمین وحید احمد ،پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر مبارک اورکینو کے برآمد کنندگان بھی شریک ہونگے۔