اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

قطر کی ایل این جی پاکستان سٹیٹ آئل اور پاک عرب فرٹیلائزر کی ڈیل کا نتیجہ

datetime 1  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قطر سے 147800 مکعب میٹر پہنچنے والی گیس ( ایل این جی ) پاکستان سٹیٹ آئل اور پاکستان عرب فرٹیلائزر کے ڈیل کا نتیجہ ہے میڈیا رپورٹس میں دستیاب دستاویزات کے مدد سے کہا گیا ہے کہ اسے قواعد و ضوابط کے معاہدے پر پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او ) کے ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام اور پاک عرب فرٹیلائزر ( لمٹیڈ ) کے ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ افتخار بیگ کے دستخط ہیں ۔ ٹرم شیٹ کے تحت فلوٹینگ سٹوریج اور ری گیس فیکشن یونٹ اپنی سہولیات کے لئے ضروری طور پر ایل این جی کو استعمال کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل نے ایل این جی خرید لی ہے جبکہ قطر کے ساتھ ابھی تک گیس کی قیمت کا معاہدہ نہیں ہوا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے بغیر کسی ٹینڈر کے ایل این جی کا شکار کیا ہے جو پی پی آر اے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے جس سے ملک میں بہت سے اداروں کو حیران کر دیا ہے ۔ تاہم وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ یہ صرف کمرشل سودے بازی ہے اور پی ایس او یہ کر سکتی تھی تاہم اس نے وضاحت نہیں کی کیونکہ وزیر اعظم پی ایس او کی انتظامیہ کو معطل کر چکے ہیں ۔ آزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ خفیہ ڈیل پر سوالیہ نشان ہے کیونکہ تاریخ میں پی ایس او نے کبھی ایسی ڈیل نہیں کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…