کراچی (نیوز ڈیسک ) شہر قائد میں گزشتہ روز ہڑتال کے باعث تجارتی و کاروباری اور صنعتی و پورٹ سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث ملکی معیشت کو 5 ارب روپے مالیت سے زائد کا نقصان پہنچا۔ کراچی میں گزشتہ روز احتجاج و ہڑتال کے باعث بیشتر تجارتی و کاروباری مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی سے اندرون ملک سامان کی ترسیل بھی بند رہی اور شہر کی صورتحال کے باعث پورٹ سرگرمیاں بھی متاثر رہی جبکہ صنعتوں میں ملازمین کی حاضری میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ شہر کے ساتوں صنعتی علاقوں میں خام مال کی ترسیل بھی ممکن نہ ہوسکی۔ جس کے باعث صنعتی پیدوار 50 فیصد تک گھٹ گئی۔ سائیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی کے مطابق شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث دو سے ڈھائی ارب روپے مالیت کا صنعتی پیدواری نقصان ہوا۔ جبکہ شہر میں ٹرانسپورٹ سمیت تجارتی و کاروباری اور دیگر معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے سے ملکی معیشت کو تقریباً 5 ارب روپے مالیت سے زائد کا نقصان پہنچا۔
کراچی :ہڑتال ، صنعتی سرگرمیاں معطل ہونے سے معیشت کو5 ارب روپے کا نقصان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
کیا پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل
-
گورنر سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
گھر خریدنے یا بنانے کیلئے قرض سکیم میں تبدیلیوں کی منظوری
-
پاکستان میںامریکی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

















































