نیو یارک(نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہےاور امریکی آئل کی قیمت ایک بار پھرپچاس ڈالر کی حد سے گرگئی۔ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت تینتیس سینٹس کمی کے بعد اڑتالیس ڈالر چھیالیس سینٹس ہوگئی ہے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اپریل کے سودے دس سینٹ کی کمی کے بعد اٹھاون ڈالر اسی سینٹس پر فروخت ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ساڑھے چار ڈالرتک کمی ہو چکی ہے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر تمام نگاہیں اوپیک کی جانب مرکوز ہوگئی ہیں۔