کراچی(نیوزڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جولائی تا جنوری کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 35 فیصد زائد زرعی قرضہ جات جاری کئے گئے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ جنوری کے اختتام تک مختلف بینکوں نے ہدف کے 51 فیصد کے مساوی زرعی قرضے جاری کئے ہیں اور شعبہ زراعت کو سات ماہ کے دوران 256 ارب روپے کے قرضے دیئے گئے ہیں۔ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے زرعی قرضوں کے اجراءکو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے تاکہ کاشتکار زرعی مداخلات کی بروقت خریداری اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل زرعی آلات خرید سکیں جس سے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔