واشنگٹن (این این آئی)شام میں صدر بشار الاسد کی حمایت اور مخالفت میں امریکہ اور روس کھل کر آمنے سامنے آگئے ہیں اوران کے درمیان براہ راست جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ امریکہ نے واضح طورپر روس کو دھمکی دی ہے کہ وہ فوجی سطح پر تعاون کرے بصورت دیگر خطرناک انجام کےلئے تیار رہے ۔یہ دھمکی ایسے وقت میں دی گئی ہے جبکہ روس شام کے ساحل پر بحری مشقوں میں مصروف ہے اور امریکی حکام کاخیال ہے کہ وہ صدر بشارالاسد کو تحفظ فراہم کررہا ہے امریکہ داعش کے خلاف فضائی حملوں کےلئے شام کی فضائی حدود استعمال کررہا ہے اور وہاں بڑی تعداد میں روسی فوجیوں کی موجودگی سے خدشہ ہے کہ سرد جنگ کے حریفوں کے درمیان براہ راست معرکہ ہوسکتا ہے امریکہ اور روس دونوں داعش کو اپنا دشمن قرار دیتے ہیں جس نے شام اور عراق کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے مگر شام میں روس اسد حکومت کا حامی اور امریکہ اس کا مخالف ہے ۔صدر براک اوباما نے کہاکہ داعش کے خلاف کارروائی کے بارے میں امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی میری لینڈ میں فوجی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امریکہ داعش کے خلاف ہر ممکن قدم اٹھا رہے گا اور اس مقصد کےلئے ہم چاہتے ہیں کہ روس سمیت تمام ممالک ملکر کام کریں ۔انہوںنے کہاکہ روس اس معاملے میں ڈبل گیم نہیں کھیل سکتا ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق روس ایس اے 22طیارہ شکن میزائل شام بھیج رہا ہے جوامریکی طیاروں کےلئے خطرہ بن سکتے ہیں واشنگٹن میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف میں دو سو روسی فوجی شام میں موجود ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے دوسری جانب ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے کہاکہ روس اسد حکومت کو اس لئے مدد فراہم کررہا ہے تاکہ وہ داعش کے خلاف لڑ سکے ہمارے فوجیوں کی وہاں موجودگی اسی سلسلے کی کڑی ہے اور ہم شامی فوجیوں کو تربیت دے رہے ہیں اطلاعات کے مطابق روسی بحریہ کا پانچ بحری جہازوں پر مشتمل سکواڈرن جو گائیڈ ڈ میزائلوںسے لیس ہے شامی پانیوں میں مشقوں کےلئے روانہ ہو چکا ہے روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ یو کرین میں بحران کے بعد امریکہ نے خود فوجی سطح پر روس کے ساتھ رابطے ختم کر دیئے تھے حالانکہ اس قسم کے رابطے اچانک حادثات سے بچنے کےلئے ضروری ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بار بار کہا ہے کہ امریکہ رابطے ختم کررہا ہے ۔
جدید ترین اسلحے سے لیس روسی بحری جہاز شام کے قریب پہنچ گئے،مریکہ کی روس کوخطرناک انجام کی دھمکی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































