اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر زرداری مخدوش سیاسی صورتحال کا انوکھاحل ڈھونڈ نکالا،سابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ مخدوش سیاسی صورتحال میں اپنے پیر و مرشد سے بھی مشاورت کرتے ہوئے ان سے دعا کی درخواست اور مدد طلب کی ہے۔قابل اعتماد ذرائع کے مطابق سابق صدر نے ٹیلی فون پر اپنے سندھ میں موجود مرشد سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ ان کی پریشانیاں بڑھتی جارہی ہیں اس کا کوئی حل بتائیں۔ ذرائع کے مطابق پیر و مرشد نے انہیں مشورہ دیا ہے آپ صدقہ اور جو وظیفہ آپ کو بتایا ہے وہ جاری رکھیں، ان شاءاللہ تمام مصیبتیں ٹل جائیں گی اور حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر و مرشد کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ غلط لوگوں کو قریب نہ پھٹکنے یہ آپ کے لیے پریشانیوں کا باعث بنیں گے لیکن آپ نے میری باتیں سنی ان سنی کر دی تھیں،بہر حال معاملات آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائیں گے ، آپ صدقہ دیں اور بتائے گئے وظیفے جاری رکھیں۔