بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

بابراعظم دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) دی ہنڈریڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈرافٹنگ کیلئے مداحوں کے ساتھ مقبول ترین کھلاڑیوں کا تعین کرنے کیلئے ایک سروے کیا، جس میں کھلاڑیوں کی شہرت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آرگنائزنگ کمیٹی نے پوسٹ شیئر کی جس میں حیران کن طور پر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مداحوں نے 25 فیصد ووٹ دیکر سرفہرست بنوایا۔شاہین آفریدی 8فیصد، محمد رضوان 4فیصد مداحوں کے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کی بولی کم از کم ایک لاکھ یورو یعنی (2کروڑ 76لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں لگنے کا امکان ہے۔انکے علاوہ فاسٹ بولر محمد عامر، حارث رئوف اور نسیم شاہ 60,000 پائونڈ یعنی (22لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان کی 8ویمنز کرکٹرز نے بھی ہنڈریڈ لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جن میں فاسٹ بالر ڈیانا بیگ دوسرے نمبر پر مہنگی ترین کھلاڑی ہیں، انکے علاوہ جویریہ رف 18,750پائونڈ کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹنگ کا حصہ ہیں۔ارم جاوید، ندا ڈار، فاطمہ ثنا، عروج شاہ، منیبہ صدیقی اور ماہم طارق نے بھی اس مسودے کے لیے دستخط کیے ہیں جس کی کوئی ریزرو قیمت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…