منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

شہری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اپنا اندراج کرائیں تاکہ مفت آٹے کے سیل پوائنٹ پر دشواری پیش نہ آئے، محسن نقوی

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے گوجرانوالہ میں مفت آٹے کے 24/7اوپن سیل پوائنٹس کے اچانک دورے کیے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیل پوائنٹس پر موجود مرد و خواتین سے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ آٹا لینے والے مرد و خواتین نے وفاقی و پنجاب حکومت کے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کو سراہا

اور وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تصدیق سے آٹا تھیلا ملنے تک صرف 2 منٹ لگے اور سیل پوائنٹ پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اورہم اس مفت آٹے کے خصوصی پیکیج سے بہت خوش ہیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیل پوائنٹس پر موجود مرد و خواتین سے آٹے کی تقسیم کے حوالے سے مسائل بارے دریافت کیا۔بعض شہریوں نے شناختی کارڈز کی تصدیق نہ ہونے کے بارے میںشکایات کیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اپنا اندراج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرایا ہے جس پر اکثر شہریوں نے کہا کہ ہمارا اندراج بے نظیر انکم سپورٹ پر نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ شہری پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اپنا اندراج کرائیں تاکہ انہیں مفت آٹے کے سیل پوائنٹ پر کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے سٹاف کو سیل پوائنٹس پر موجود شہریوں کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیل پوائنٹس پرموجود عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو اچھے طریقے سے گائیڈ کیا جائے۔سیل پوائنٹس کے عملے نے سسٹم سلو ہونے کے بارے میںوزیراعلیٰ کو آگاہ کیا ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سیل پوائنٹس پرموجود ٹرک میںآٹے کے تھیلوں کا وزن کرایا،آٹے کے تھیلے کا وزن 10 کلو پورا تھا ۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے۔بعدازاںوزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرانوالہ کے ٹراما سینٹر کااچانک دورہ کیا ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی کیلئے نئی عمارت کی تعمیرکااعلان کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹراما سینٹرمیںعلاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آئی سی یومیں وینٹی لیٹرز بیڈز کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں اورتیمارداروں سے فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کو مریضوں سے شفقت کے ساتھ پیش آ نا چاہیے۔ ڈاکٹر کاایک میٹھا بول مریض کی آدھی بیماری دور کر دیتا ہے۔انہوںنے کہا کہ علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔بعدازاںوزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کی حدود میں زیادتی کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی کی رہائشگاہ پہنچے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماں بیٹی سے ہمدردی کااظہار کیا اوران کے لئے 10لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ۔انہوںنے کہا کہ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور آپ کی ہرممکن مدد کی جائیگی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،گوجرانوالہ کے آر پی او،کمشنر ،سی پی او اورڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پرموجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…