ڈیرہ غازیخان(نیوز ڈیسک) تھانہ کے علاقے بستی گجوجی میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دو اشتہاری ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ریڈ کیا تواشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو اشتہاری موقع پر ہلاک ہو گئے۔ مارے گئے اشتہاری متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔