لاہور(نیوزڈیسک).اٹک کے بعد جہلم میں بھی ڈینگی اسپرے سے طالبات بے ہوش ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیشگی اجازت کے بغیر ڈینگی اسپرے پر پابندی لگادی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر اسپرے پر پابندی لگائی گئی ہے،محکمہ صحت کی اجازت کے بغیر اسپرے نہیں کیا جاسکے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےجہلم واقعےکی تحقیقات کےلیے کمیٹی بھی تشکیل دےدی ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو بھی قصور وار ہوا اسےسخت سزا دی جائے گی