پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مسجد حرام اور مسجد نبویؐ میں لاکھوں افراد کو خوش آمدیدکہتے ہیں، الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس

datetime 20  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ساعتوں میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کو لاکھوں افراد کی آمد کے لیے تیاری کرلی گئی ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین، معتمرین اور عبادت گزاروں کو سہولیات فراہمی کی تیاری کرلی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عزت مآب الشیخ السدیس نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی تیاریوں کے حصے کے طور پر معتمرین کے لیے تمام خدمات تیار کر لی گئی ہیں۔ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد میں عازمین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات مکمل طور پر تیار ہیں۔ تمام سیڑھیوں اور لفٹوں کی آپریشنل کردیا گیا ہے۔ مساجد کے تمام حصوں میں سائونڈ سسٹم، تمام تکنیکی سروس، انجینئرنگ۔ آگاہی اور رہنمائی کی خدمات ایک خصوصی ٹیم کے ذریعہ تیار ہیں۔ ان سروسز کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سعودی حکومت دو مقدس مساجد اور ان کے زائرین کی دیکھ بھال کے لیے تمام شعبوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کمر بستہ ہے۔ بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کی اس تیاری میں تمام محکموں اور یونٹوں کے ساتھ ان کی معاون ایجنسیوں نے حصہ لیا ہے۔شیخ سدیس نے کہا جنرل پریذیڈنسی متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل روابط قائم کرکے ضیوف الرحمن کو خدمات فراہم کرنے اور ان کی عبادات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی پوری سعی کرتا ہے۔الشیخ السدیس نے اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے ضیوف الرحمن کی خدمت میں مصروف افراد اور سعودی قیادت کے لیے مدد اور کامیابی کی دعا بھی کی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…