جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان کا بیٹا ساحر باپ کیخلاف ماں کی حمایت میں سامنے آ گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)۔حالیہ کچھ دنوں میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کچھ معاملات کے حوالے سے خبروں کی زینت رہی۔پہلے ان کی متنازع ڈگری کا معاملہ سامنے آیا اور اب ان کے سابق شوہر نے ان کی زندگی کے اہم گوشوں سے پردہ اٹھانے کے لئے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا انہوں نے ریحام خان کے ساتھ کبھی ظلم نہیں کیا جب وہ ان کے ساتھ رہ رہی تھیں۔دوسری جانب ریحام خان کے بیٹے ساحر خان نے اپنی ماں کی حمایت میں ایک بلاگ لکھا ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ ہم بہن بھائی اپنے باپ کے ظلم کے گواہ ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ میرا نام ساحر خان ہے اور میں پچھلے دس سال سے خان ہی لکھ رہا ہوں۔اس سے قبل ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان کہہ چکے ہیں کہ ریحام خان نے ان کے بچوں کے ذہنوں میں ان کیخلاف زہر بھر دیا ہے۔روزنامہ اوصاف کی ایک رپورٹ کے مطابقاس بارے میں ساحر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ اعجاز رحمان پر عدالت میں بیوی بچوں کے ساتھ ناروا سلوک ثابت ہو چکا ہے اور عدالت نے اعجاز رحمان کو ریحام خان اور بچوں کے گھر سے بھی سو میٹر تک دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ساحر خان نے اپنے باپ کی حمایت کرنے والے لوگوں کو بھی برا بھلا کہا ہے اور کہا ہے کہ ان کو شرم آنی چاہئے اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی صحافیوں کو بھی نہیں بخشا اور کہا ہے کہ وہ پروپیگنڈہ کے لئے اس طرح کی چیزوں کو اچھالتے ہیں۔انہوں نے کہا وہ اور ان کی بہنیں ہمیشہ اپنی ماں کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا ہم اپنی ماں کے ساتھ ایک یونٹ کی طرح متحد ہیں۔ساحر نے اپنے بلاگ کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا ہے کہ جس کسی کو بھی تھوڑی عقل ہے وہ ریحام خان سے ضرور متاثر ہو گا۔اس کے ساتھ ساحر خان نے اپنے بلاگ کے نیچے کورٹ آرڈر اور ریحام خان کی آفیشل سٹیٹمنٹ بھی لگائی ہے جو انہوں نے اعجاز رحمان کے ساتھ کیس کے وقت عدالت میں جمع کرائی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…