اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس اور آئی جی کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ عذابِ الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں۔جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں ایک دو نہیں سینکڑوں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ سینکڑوں کارکن پولیس کی تحویل میں ہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کارکن آئین کی سر بلندی کے لیے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں، ہم جب بات کرنا چاہتے ہیں گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔