اسلام آ باد(پی پی آ ئی)رمضان کی آمد سے پہلے ہی اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں،اسلام آباد میں سبزی اور پھل فروشوں نے دام بڑھا دیئے۔ میڈیارپورٹ کے مطا بق اسلام آباد میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں 40 تا 50 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا۔سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں اضافے پرشہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے،ماہ صیام کی آمد سے قبل مہنگائی نے عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔خیا ل رہے کہ رمضان المبارک سے قبل آخری اتوارکے روزشہری سحروافطارکیلئے خریداری میں مصروف رہے۔